27 اپریل، 2010، 2:05 PM

ایران اور برازیل

تہران میں ایران اور برازيل کے وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات

تہران میں ایران اور برازيل کے وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات

برازیل کے وزیر خارجہ نے تہران دورے کے دوسرے دن ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ سلسلیو آموریم نے تہران دورے کے دوسرے دن ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی۔برازیل کے وزير خارجہ کل تہران پہنچے انھوں نے آج  3 گھنٹے کی طویلمدت تک ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا برازیل کے وزیر خارجہ نے کل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی اور ایرانی پارلمینٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی  برازیل کے وزير خارجہ برازيلی صدر کے دورہ تہران کے مقدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں تہران کے دورے پر ہیں برازيل کے صدر آئندہ ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے۔

News ID 1072161

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha